تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیاجائے‘نیشنل لیبرفیڈریشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(پ ر)نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے وفاقی بجٹ کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسے مراعات یافتہ طبقے اور IMF و دیگرمالیاتی اداروں کا بجٹ قرار دیاہے۔حکومت ایک جانب ارکا ن اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوںمیں پانچ سوفیصدتک اضافہ کررہی ہے دوسری جانب تنخواہ دار پینشن جیسے مظلوم طبقے کو مکمل طورپر نظراندازکیاجارہاہے۔حکومت نے IMF کی منشاء اور اس کی مرضی کے مطابق مزدور دشمن اور غریب دشمن بجٹ تشکیل دیاہے جس سے مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوگا اور غریب اور مفلوک الحال افراد دیوار سے لگ جائینگے۔نیشنل لیبرفیڈریشن مکمل طورپر وفاقی بجٹ کو مستردکرتی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غریب اور مزدور طبقہ پر رحم کرے اور صوبائی بجٹ میں سرکا ری ملازمین اور کم ازکم اجرت میں 50 فیصداضافہ کیاجائے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے لوگ تیزی کے ساتھ خود کشیاں کررہے ہیں۔حکمراں اپنی عیاشیوں میں مست ہیں اور غریبوںکاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔خالدخان نے کہاکہ سندھ حکومت نے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیاتونیشنل لیبرفیڈریشن پوری قوت کے ساتھ ظالمانہ بجٹ کے خلاف احتجاج کرے گی اور پورے کراچی میں ٹائونزکی سطح پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائینگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس کے میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے چوری ہونے والے سونے کی مالیت تقریباً 7 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔میوزیم حکام کے مطابق چوری شدہ سونا قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی اصل اہمیت ناقابلِ پیمائش ہے۔رپورٹ کے مطابق چوروں نے اینگل گرائنڈر اور بلو ٹارچ کے ذریعے عمارت میں داخل ہو کر قیمتی نمونے چرا لیے۔ جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کی وجہ سے میوزیم کا سیکورٹی نظام غیر فعال تھا۔