انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ تبدیلیوں کے بعد 'بنی ہاپ' باؤنڈری کیچز کو غیر قانونی بنانے کیلئے ایک نیا اصول متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔

نئے ضابطے کو رواں ماہ کے آخر میں آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز میں شامل کردیا جائے گا اور اکتوبر 2026 میں باضابطہ طور پر ایم سی سی کے قوانین میں شامل ہوجائے گا۔

تازہ ترین اصول کے تحت اب فیلڈر میں میدان سے باہر ہوا میں ایک مرتبہ رہتے ہوئے گیند کو پکڑ سکتا ہے لیکن اسکے بعد اُسے میدان پر واپس آنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا

ایم سی سی کی جانب سے ترمیم بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے سامنے آئی ہے، حال ہی میں برسبین ہیٹ کے مائیکل نیسر نے سڈنی سکسرز کے جارڈن سلک کو آؤٹ کرنے ایک متنازع کیچ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی "کور ڈرائیو" کے چرچے

باؤنڈری کے قریب ایک کیچ پکڑتے ہوئے نیسر نے گیند کو پکڑا لیکن  وہ باؤنڈری کراس کر گئے اور گیند کو ہوا میں اچھال دیا اور بعدازاں ہوا میں رہتے ہوئے گیند کو دوبارہ باؤنڈری تک لائے اور کیچ مکمل کیا۔

https://www.

facebook.com/HeatBBL/videos/677255047413440/?rdid=MXYphH2bTI2H2eQC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1AoQKuZxos%2F

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیند کو

پڑھیں:

امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نےصحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت “اپر پریس روم” میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا، اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، یاد رہے کہ پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • پاکستان چھوڑنے والوں پرایف آئی اے کی نئی شرط عائد
  • امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
  • پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • بین آسٹن کا گیند لگنے سے انتقال، شیفلڈ شیلڈ کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی