ایران پر حملہ کر کے نیتن یاہو نے امریکا کی سفارت کاری کو نیچا دکھایا، امریکی سینیٹر
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یا ہونے امریکا کی سفارت کاری کو نیچا دکھایا۔
اپنے ایک بیان میں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ ایران کے نیو کلیئر پروگرام پر مذاکرات اتوارکو طے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یا ہونے حملہ کردیا اور انہوں نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو ماردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیتن یا ہونےامریکا کی سفارت کاری کو نیچادکھایا، نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کوخطرے میں ڈالا۔
Netanyahu’s illegal unilateral attack on Iran risks a full-blown war.
These strikes directly undermine the U.S. diplomatic efforts to address Iran’s nuclear program. Talks were planned for Sunday, but Netanyahu chose to attack.
We must not be dragged into another Netanyahu war. pic.twitter.com/Xkwm9loNtZ — Bernie Sanders (@SenSanders) June 13, 2025
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔