ملک عالمی اداروں کے ہاتھوں یرغمال ہے‘ فضل الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا یے کہ امریکا کا کوئی حق نہیں کہ وہ پاک چین دوستی پر اعتراض کرے۔پاکستان کو کسی پراکسی کا حصہ نہیں بنیں دیں گے۔اقتصادی۔دفاعی اور سیاسی طور پر ہم آزاد نہیں عالمی اداروں کے ہاتھوں یر غمال ہیں۔ہمیں اپنے مسائل کو خود حل کرنا ہوگا۔اگر کوئی بیرونی ممالک سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے عالمی اصولوں کے مطابق پاکستان سے معاہدے کرے۔ اسلام نے مربوط معاشی نظام دیا ہے۔وہ جمعہ کی شب وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں قیصر احمد شیخ اور برنس کمیونٹی کا شکریہ اداکرتا ہوں۔قیصر احمد شیخ نے مجھے بہت عزت دی‘ یہ سیاسی جلسہ نہیں ہے‘یہ برنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقات ہے‘ ہمارا اپنا سیاسی میدان ہے‘ میں نے طالب علم کی حیثیت سے دین اسلام کو سمجھا ہے‘ امن اور خوش معیشت ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے ۔کسی زمانے میں ہم فری ٹیکس منظور کرتے تھے یہ خوش حالی کی علامت ہوتا تھا۔اب ٹیکس بھر مار بجٹ پیش ہوتا ہے‘جس پر فخر کیا جاتا ہے۔ ہمیں تمام ہمسائے ممالک کی جی ڈی پی سے موازنہ کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن سمیت تمام برنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔پی ڈی ایم سمیت اہم تحریکوں میں مولانا فضل الرحمن کا بڑا کردار ہے۔میں ان کے خاندان کا مداح ہوں۔ملک کی معیشت کی ترقی میں برنس کمیونٹی کا بڑا کردار ہے۔برنس کمیونٹی کو اپنی آواز پہنچانے کے لیے ایوانوں میں آنا چاہیے۔جب محنت کی جائے تو اس کا پھل ملتا ہے۔ریحان قیصر شیخ نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمن اور برنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔آئین اور جمہوریت کی بالادستی میں مولانا فضل الرحمن کا بڑا کردار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں مولانا فضل الرحمن برنس کمیونٹی نے کہا
پڑھیں:
سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آگئی جس سے گزشتہ چند روز سے جاری اضافے کا رجحان وقتی طور پر رک گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 309 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی اختیار کیے جانے کے باعث سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی صورتحال قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مزید پڑھیں۔جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا