Daily Mumtaz:
2025-07-30@05:39:22 GMT

چین کے مالیاتی اشاریوں کی معقول شرح  نمو برقرار

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

چین کے مالیاتی اشاریوں کی معقول شرح  نمو برقرار

بیجنگ :پیپلز بینک آف چائنا نے مئی کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں مجموعی مالیاتی وسائل میں معقول اضافہ ہوا ، اور سماجی فنانسنگ کی ترقی کی شرح اعلیٰ سطح پر رہی ، جس نے حقیقی معیشت کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے ۔ مئی کے اختتام پر وسیع پیمانے پر کرنسی کا بیلنس تقریباً  326 ٹریلین یوآن  رہا ، جو سال بہ سال 7.

9 فیصد زیادہ ہے۔ سوشل فنانسنگ کا اسٹاک تقریباً  426 ٹریلین یوآن  رہا، جو سال بہ سال 8.7 فیصد کا اضافہ ہے  اور ترقی کی شرح بلند سطح پر رہی۔ قرضوں کے حجم  نے معقول نمو برقرار رکھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری بانڈز کے اجراء میں تیزی سماجی فنانسنگ کی تیز رفتار ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان میں تنازع برقرار، بازار میں چینی کی سپلائی آج بھی معطل

لاہور: ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی خرید و فروخت کا تنازع حل نہ ہو سکا۔
شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سہیل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ڈیلرز کو آج بھی چینی 165 روپے پر نہیں مل سکی اس لیے بازار میں آج بھی چینی کی سپلائی معطل رہے گی۔
سہیل ملک نے کہا کہ شوگر ملز مالکان نے وزارت سے مل کر چینی ایکسپورٹ کرا دی، اربوں روپے کا منافع شوگرملز مالکان ہڑپ کرگئے، اب چینی بحران آیا تو ذمہ دار صرف ڈیلرز کو قرار دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شوگر ڈیلرز اس وقت روپوش ہو چکے ہیں، شوگر ملز مالکان بحران پر براہ راست مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
ذرائع شوگر ملز کے مطابق چینی اسٹاک کی کمی نہیں ہمارا مؤقف حکومت کو معلوم ہے۔
یاد رہےکہ حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کرنے کے باوجود عوام کو سستی چینی میسر نہیں۔
لاہور اور اسلام آباد کے بعد اب کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی چینی نایاب ہوگئی ہے، جہاں چینی دستیاب ہے وہاں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • شام: سویدا کی صورتحال غیر یقینی لیکن فائربندی تاحال برقرار
  • شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، مارکیٹ سے چینی غائب
  • ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان میں تنازع برقرار، بازار میں چینی کی سپلائی آج بھی معطل
  • ’دعا ہے کہ میری شادی برقرار رہے مگر آپ کی حرکتیں ایسی نہیں‘، رجب بٹ کا اپنے سالے کو دھمکی آمیز پیغام
  • بڑے ڈیم مہنگے پڑتے ہیں جس کیلئے نہ بجٹ ہے اور نہ فنانسنگ، شیری رحمان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • جرمنی: مالیاتی توازن کا نظام ’ٹوٹنے‘ کے قریب؟
  • چین اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” پر تعاون کی دستاویز کی تجدید
  • سعودی عرب کی اے پلس کریڈٹ ریٹنگ برقرار، فِچ نے مستحکم مستقبل  کی پیش گوئی کردی
  • اسرائیل کا غزہ امداد لے جانے والی کشتی حنظلہ پر حملہ، 21 سماجی کارکن، عملہ اغوا