Juraat:
2025-06-15@06:38:16 GMT

اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، ایران

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، ایران

ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے۔ میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ آپریشن میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

اسرائیل نے پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈر شہید کرنے کا دعوی کر دیا

TEL AVIV:

اسرائیلی فوج نے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر جاری فضائی حملوں کے دوران پاسدارانِ انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے صیہونی افواج کے حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اسرائلی فضائی حملے میں میں کئی اہم عسکری عہدے دار مبینہ طور پر شہید ہو چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تہران اور دیگر اہم علاقوں میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، اسلحہ گوداموں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر کامیاب حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایرانی فورسز کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی اور سرکاری سطح پر صرف اتنا کہا گیا ہے کہ حملے جاری ہیں اور دفاعی نظام پوری طرح فعال ہے۔

ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں کی نوعیت اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ
  • اسرائیل نے پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا
  • اسرائیل نے پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈر شہید کرنے کا دعوی کر دیا
  • ایران کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، فوجی اہداف کو نشانہ بنایا
  • اسرائیل پر اب خیبر میزائل فائر کیے جائیں گے، دنیا دنگ رہ جائےگی: ایران
  • اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، دنیا حیران رہ جائے گی: پاسداران انقلاب
  • اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی، ایران
  • ایرانی جوہری افزودگی نظام اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیلی وزیراعظم
  • اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا، پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی بھی شہید