اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔جسٹس انعام امین منہاس نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے فرحت اللہ بابر کو ہراساں نا کرے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے۔
(جاری ہے)
عدالت نے ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری کردیے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق ان کے خلاف ایف آئی اے میں انکوائری زیر التوا ہے، درخواست میں استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو الزامات کی تفصیل سمیت تمام تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کو شکایت کی کاپی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف آئی اے
پڑھیں:
چینی کمپنیوں کی گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست
دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست کر دی۔ سلاٹر ہاؤس اور برآمد کے لائسنس کیلئے اپلائی کر دیا۔
فوڈ حکام کے مطابق چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔
انھوں نے کہا چین کو گدھے کا گوشت اور ہڈیاں بلوچستان سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی، گدھے کے گوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق چینی کمپنی پر واضح کیا کہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں: ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اسلام آباد: گدھے کا گوشت برآمد کیس، گرفتار غیر ملکی ملزم جیل منتقل اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمدوزارت خوراک کے حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی نہ ہو جائے۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حکام کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر گدھے کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا، اسلام آباد میں غیر ملکی باشندہ لائسنس کے بغیر غیر قانونی کام کر رہا تھا۔
محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق دوسری کمپنی نے حال ہی میں گوشت برآمد کرنےکیلئے لائسنس کی درخواست کی ہے۔