Express News:
2025-11-03@00:27:14 GMT

خطرناک بیماری کی تشخیص کیلئے خون کا نیا ٹیسٹ تیار

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

سائنس دانوں نے ایک نیا بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو لوگوں میں کُولیئک بیماری کی جلد تشخیص کر سکتا ہے۔

کُولیئک بیماری ایک آٹو امیون بیماری ہوتی ہے جس میں چھوٹی آنت متاثر ہوتی ہے۔

جرنل گیسٹرو اینٹرولوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے گلوٹن سے خاص ٹی سیلز کے لیے ایک گیم چینجر خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کُولیئک بیماری کی تشخیص کر سکتا ہے، چاہے مریض نے گلوٹن نہ کھایا ہو۔

اس وقت درست تشخیص کے لیے لوگوں کو ہفتوں تک بڑی مقدار میں گلوٹن کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم، محققین کا کہنا تھا کہ یہ نیا بلڈ ٹیسٹ تشخیص، گلوٹن کے ردِ عمل کے خطرے میں مبتلا مریضوں کی شناخت اور ایسے افراد جن میں اس بیماری کی علامت ظاہر نہیں ہوتیں ان کی نشان دہی کی شرح میں اضافہ کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیماری کی

پڑھیں:

ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی

معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذہنی دباؤ کے باعث دل کا دورہ پڑا اور ان کی انجیوگرافی کی گئی۔

ایک انٹرویو میں ذہنی صحت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ ہم اکثر خود کو بہت مضبوط سمجھتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ ہم ہر مسئلے سے نمٹ سکتے ہیں، لیکن جو احساسات ہم دل میں چھپاتے ہیں وہ کسی نہ کسی دن دل کے دورے کی شکل میں سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ذہنی دباؤ اور دل کی تکالیف کبھی کبھار پینک اٹیک کی صورت بھی لے لیتے ہیں۔

During a recent podcast, Saba Qamar revealed that she had to deal with panic attacks, bouts of anxiety and a heart attack because she would keep storing stress inside of her and not let her emotions out, which manifested in the form of her health scare, counseling others not to… pic.twitter.com/xmOWypaxyG

— RASALA.PK (@rasalapk) October 29, 2025

صبا قمر نے مزید کہا کہ لوگ اکثر پینک اٹیک اور بے چینی کو مذاق میں لیتے ہیں، لیکن جب یہ واقعی ہوتا ہے تو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور یہ تجربہ کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ ہو۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ صبا قمر، جو پاکستان کی صف اول کی فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، ان دنوں ان کے ڈرامے ’پامال‘ اور ’کیس نمبر 9‘ نشر ہو رہے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ پامال صبا قمر صبا قمر ہارٹ اٹیک کیس نمبر 9

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • سائنس دانوں کی حیران کن دریافت: نظروں سے اوجھل نئی طاقتور اینٹی بائیوٹک ڈھونڈ لی
  • سندھ ،نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار،مفت فراہم کی جائیگی،طحہ فاروقی
  • سندھ میں پہلی بار نابینا افراد کیلئے اسکینرز اسٹک تیار
  •  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نادہندگان کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے “ون ایپ” متعارف
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
  • موبائل فون کا استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا بڑا سبب قرار
  • ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی
  • واٹس ایپ میں بیک-اَپ کیلئے اب کوئی پاسورڈ کی ضرور نہیں، نیا طریقہ متعارف
  • سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو الیکشن ملتوی کرا سکتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان