ڈیرہ بگٹی میں گَشتی پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: 2 اہلکار شہید، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوئی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع سوئی کے علاقے طوطا کالونی کے قریب پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب نامعلوم مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں اور راکٹ لانچرز سے حملہ کر دیا۔ اچانک حملے کے باعث 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 2 دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے، تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
کراچی، سی ٹی ڈی کا حساس ادارے کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف چھاپہ، تین دہشت گرد ہلاک
کراچی:شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے حساس ادارے کے ہمراہ منگھو پیر میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران دہشت گردوں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ بعد میں دو مزید دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی تعداد تین ہوگئی جو مارے گئے۔
حکام نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے تھے۔