data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد: سمندری روڈ پر4 نوجوان نہاتے ہوئے نہرمیں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے 3 کی لاشیں برآمد اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نہر میں نہاتے ہوئے لاہور کے رہائشی چار نوجوان گہرے پانی میں چلے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چاروں نوجوان نہر کے کنارے نہا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو موقع پر موجود افراد نے بہ حفاظت نہر سے نکال لیا، تاہم دیگر 3 نوجوان جانبر نہ ہو سکے۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ عدنان، 18 سالہ عمیر اور 17 سالہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملنے کا واقعہ، گجرانوالہ سے 4 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی:

سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہے اور قتل ہونے  والے ساجد کا والد بھی کراچی پہنچ گیا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے، باپ کے بیان کے بعد اب قتل کے مقدمے میں چند افراد کو نامزد بھی کیا جائے گا۔

مقتول ساجد کی والدہ اور دیگر خواتین نے بوٹ بیسن تھانے کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ساجد اور ثنا کی شادی کا معلوم نہیں تھا۔

ساجد کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو قتل کردیا گیا، اب ہمیں بھی خطرہ ہے، ہمیں سوشل میڈیا سے لاشیں ملنے کا معلوم ہوا، ہمیں انصاف چاہیے اور حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں اور پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لی تھیں اور اسپتال میں لڑکے کی شناخت ساجد مسیح اور لڑکی کی ثنا کے نام سے ہوئی تھی اور دونوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ کے ایک گاؤں سے بتایا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا تھا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی کے خاندان سے رابطہ کیا اور اس کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے لڑکی کے بھائی وقاص کو حراست میں لے لیا اور اسی نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا اور ساجد سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد
  • گھگھر پھاٹک سے ایک مرد، عورت اور بچے کی تشددزدہ لاشیں ملیں
  • چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملنے کا واقعہ، گجرانوالہ سے 4 مشتبہ افراد گرفتار
  • بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
  • کراچی، نیو کراچی میں ایک گھر سے نوجوان کی لاش برآمد، قتل کا شبہ
  • کراچی میں فائرنگ سے مرد اور خاتون قتل، لاشیں سنسان مقام سے برآمد
  • کراچی کلفٹن سے نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد
  • کراچی میں فائرنگ سے مرد اور خاتون قتل؛ سنسان مقام سے لاشیں برآمد
  • معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل
  • چکوال موٹروے  افسوسناک بس حادثہ، سکائی ویز کمپنی کے ڈرائیور، مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج