کراچی: موسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی نے موسیٰ کالونی میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم 1991ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آٹھ مزدوروں کو قتل کرنے اور سال 2003ء میں مذہبی جماعت کے دو کارکنوں کوقتل کرنے میں ملوث ہے۔
کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے سال 2013ء میں ایک 12سالہ بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر موسیٰ کالونی میں قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
2014ء میں رینجرز آپریشن شروع ہونے پر ملزم گرفتاری سے بچنے کےلیے بنگلادیش فرار ہوگیا تھا، جہاں منشیات کے کیس میں 4 سال قید گزارنے کے بعد رہا ہو کر 2018ء میں کراچی آیا اور موسیٰ کالونی میں اپنے بھائی اور ایک اور ساتھی کے ساتھ ملکر منشیات کا کام شروع کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو متعد د ایف آئی آرز میں مطلوب تھا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تہرے قتل کیس کا سراغ لگا لیا۔ مقتولین میں محمد اکرام، ان کا بیٹا عمانوائیل اور بیٹی زویہ شامل تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو جوس میں نشہ آور اشیاء اور گولیاں ملا کر پلایا، جس کے بعد قتل کرکے مقتولین کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے قلیل وقت میں گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تہرا قتل