data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) جاپانی وزیر اعظم کا امریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ، جی 7 اجلاس میں خصوصی ملاقات کا عندیہ۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم اشیبا شیگیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے امریکی ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم اشیبا شیگیرو نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کینیڈا میں ہونے والے جی 7 کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر سے20 منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلیفونک گفتگو میں جاپانی وزیر اعظم نے ایک بار پھر امریکی ٹیرف پر نظرثانی کا کہا ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم اشیبا شیگیرونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ جاپان بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور درآمدات میں اضافہ کرکے امریکی تجارتی خسارے کو کم کرنے میں معاونت کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاپانی وزیر اعظم امریکی صدر

پڑھیں:

مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • ایٹمی دھماکے نہیں کر رہے ہیں، امریکی وزیر نے صدر ٹرمپ کے بیان کو غلط ثابت کردیا
  • کینیڈین وزیرِاعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم