کراچی کی موٹرویز کو فوری طور پرشروع کیاجائے گا‘ عبدالعلیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی موٹرویز کے بارے میں پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سکھر حیدرآباد اور کراچی موٹرویز نہ بنانے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، وزارت مواصلات کے حوالے سے میری ذمہ داری گزشتہ ایک سال کی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں وفاق میں رہیں جن میں پیپلزپارٹی کے 5سال بھی شامل تھے، ان تمام سیاسی پارٹیوں نے حکومت میں رہتے ہوئے کئی سال ضائع کردیے۔عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ موٹروے کا اہم حصہ کراچی سے سکھر تک کی موٹروے کے ساتھ منسلک ہے، اگر کراچی موٹروے نہیں بنے گی تو موٹروے سے افادیت حاصل نہیں ہوسکتی، کراچی پورٹ کا موٹروے کے ساتھ منسلک ہونا امپورٹ ایکسپورٹ اور بزنس کیلئے ضروری ہے، قوم سے وعدہ کیا ہے کراچی کی موٹرویز کو فوری طور پرشروع کیاجائے گا، سکھر سے حیدرآباد نہیں بلکہ حیدرآباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، ناردرن بائی پاس کو بھی8لین کی موٹروے میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نادردرن بائی پاس کو حیدرآباد سکھر موٹروے سے لنک کریں گے، یہ منصوبہ فوری شروع ہوگا، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے تعاون کا یقین دلایا ہے، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کا بورڈ ستمبر میں حتمی فیصلے کے بعد قرض منظورکرے گا، سکھر حیدرآباد موٹروے 5زونزمیں تقسیم،3زونزاسلامک ڈویلپمنٹ بینک لے گا، 3زون اسلامک ڈویلپمنٹ بینک فنانس، 2زونز کسی اور بینک یا ڈونرایجنسی کودیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر موٹرویز کا منصوبہ اگلے 2سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ، اْنکے 25 ارب کی ضرورت پڑی تو ضرور زحمت دیں گے، وفاق اس منصوبے کو اپنے وسائل سے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گا، کوشش ہوگی 2بلین ڈالر سے زائد کے اس منصوبے کو وفاق اپنے وسائل سے بنائے، لیاری ایکسپریس وے پر این ایچ اے کا کام جاری ہے ،انٹرنیشنل ا سٹینڈرڈ کے تحت جلد مکمل کریں گے، کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈویلپمنٹ بینک
پڑھیں:
حد نگاہ میں بہتری آنے پر پشاور سے رشکئی تک موٹروے ایم ون کھول دی گئی
موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شدید دھند اور حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک کھول دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ اس کے علاوہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سفر کرنے سے پہلے معلومات حاصل کرنے کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔