گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں، زلزلےکی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)گوادر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں، زلزلےکی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکے جھٹکے ضلع گوادر میں محسوس کیےگئے، زلزلے کی شدت 4.9 اور گہرائی 14کلومیٹر ریکارڈکی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلےکا مرکز پسنی سے 40کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلےکے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سےکسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا
سعودی عرب کا میڈیا سیکٹر تیزی سے ایک پائیدار اور منافع بخش سرمایہ کاری کے میدان میں تبدیل ہو رہا ہے، جہاں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔
سعودی وزارتِ اطلاعات کے جاری کردہ تازہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی شہری روزانہ اوسطاً 5.1 گھنٹے ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ شمار کیا جاتا ہے، جبکہ 67 فیصد سعودی باشندے روزانہ کی بنیاد پر پوڈکاسٹ سنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو ملکیتی جائیداد حاصل کرنے کی مشروط اجازت
ڈیجیٹل مواد کے میدان میں بھی سعودی عرب میں بڑی پیشرفت دیکھی گئی ہے، جہاں 52 ملین صارفین ایسے مواد سے جڑے ہیں جو مقامی طور پر مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تیار کیا جاتا ہے۔
وزارت نے اعلان کیاکہ 100 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری انفراسٹرکچر اور مواد کی تیاری کے منصوبوں میں کی جائے گی، جو ملک میں میڈیا صنعت کی پائیداری کو مزید مستحکم بنائے گی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ 2027 تک میڈیا کے مختلف ذیلی شعبوں میں قابلِ ذکر مالی ترقی ہوگی، جن میں 15 ارب ریال ویژول میڈیا میں، 10.9 ارب ریال اشتہارات کے شعبے میں، اور 1.1 ارب ریال آڈیو میڈیا میں متوقع ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2030 تک 5G ٹیکنالوجی کی بدولت میڈیا کے شعبے سے 68 ارب ریال مقامی معیشت میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے کہاکہ ہم ایک ایسی مضبوط اور متوازن ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جو مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی اے پلس کریڈٹ ریٹنگ برقرار، فِچ نے مستحکم مستقبل کی پیش گوئی کردی
یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کا میڈیا سیکٹر صرف معلومات کی ترسیل کا ذریعہ نہیں، بلکہ قومی معیشت کا ایک فعال جزو بنتا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews سرمایہ کاری سعودی عرب سعودی وزارت اطلاعات منافع بخش کاروبار مواقع موجود میڈیا سیکٹر وی نیوز