بلوچستان کے علاقے گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادرمیں کئی روز سے جاری پے درپے زمینی زلزلوں کےبعد ہفتے کی شام 6 بج کر24 منٹ پر پسنی میں سمندرکے اندرزلزلہ ریکارڈ ہوا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزآف کوسٹ پاکستان اورپسنی کے جنوب، مغرب میں 40 کلومیٹرکی دوری پرتھا۔

اس زلزلے کے بعد پسنی میں ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا،جوکہ زمینی تھا اور ریکٹر اسکیل پر اسکی شدت 4.

7 ریکارڈ کی گئی۔

دوسرے زلزلے کا مرکز پسنی کے جنوب میں 60 کلومیٹر کی دوری پرتھا، سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری کا ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پسنی میں ریکارڈ ہونے والازلزلے ساحل کے قریب سمندرمیں ریکارڈ ہوا،تاہم شدت کےاعتبارسے یہ زلزلہ سونامی کی کیٹگری میں شمارنہیں ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات سمندرمیں یا پھر زمین پرکہیں بھی محسوس نہیں ہوئے کیونکہ درجہ بندی کے اعتبارسے سونامی کے زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.1 اور انتہائی شدت 8.1 ریکارڈ ہوسکتی ہے۔

امیرحیدرلغاری کا مزید کہنا ہے کہ سن 2021 میں اسی مقام (پسنی کے سمندر) میں یکے بعد دیگرے دومختلف شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں،جن کی شدت ریکٹراسکیل پر5.7اور5.4ریکارڈ ہوچکی ہے۔

ہفتے کو شہر کے علاقے ملیر میں ایک زلزلہ ریکارڈ ہوا، جس کی شدت ریکٹراسکیل پر3.2 جبکہ گہرائی 35کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف کےمارے گھروں سےباہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، ملت ٹاؤن شاہ فیصل اورعمرماروی گوٹھ قائد آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق اتواریکم جون کی شام سےاب تک شہرمیں 39 کم و درمیانی شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی شدت

پڑھیں:

زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کیخلاف کل احتجاج کیا جائیگا، ذاکر درانی

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے رہنماء ذاکر درانی نے کہا کہ زائرین کے آئینی و مذہبی حق کی حمایت میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر کل بلوچستان بھر میں بھرپور پر امن احتجاج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی عزاداری ونگ کے صدر علامہ ذاکر حسین درانی نے کہا ہے کہ اربعین شہدائے کربلاء کے سلسلے میں ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو زمینی سفر کی اجازت نہ دینے کا حکومتی اقدام شدید قابل مذمت ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستانی زائرین کے بنیادی مذہبی و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلکہ اس سے عوامی جذبات بھی مجروع ہوئے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ زیارات مقدسہ کا سفر ایک دینی و روحانی فریضہ ہے، جس سے لاکھوں عاشقان اہل بیت علیہ السلام ہر سال فیض یاب ہوتے ہیں۔ زمینی راستہ غریب و متوسط طبقے کے لئے آسان، محفوظ اور کم خرچ ذریعہ سفر ہے، جس پر قدغن لگا کر حکومت نے ایک بڑی اکثریت کو اس عظیم عبادت سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر زمینی راستے سے زیارات مقدسہ کے سفر پر عائد پابندی کو ختم کرے، زائرین کو سہولیات فراہم کرے اور تمام ضروری انتظامات کو مؤثر بنائے۔ مجلس وحدت مسلمین زائرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ زائرین کے اس آئینی و مذہبی حق کی حمایت میں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر کل بلوچستان بھر میں بھرپور پر امن احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • روس کے ساحلی علاقے میں8اعشاریہ8شدت کا زلزلہ‘امریکا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری
  • روس میں شدید زلزلے کے بعد جاپان اور امریکا سے لے کر آسٹریلیا اور تائیوان تک سونامی الرٹ جاری، آفٹر شاکس ایک مہینے تک جاری رہنے کا امکان
  • بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل
  • روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ
  • سونامی کی پہلی لہر جاپان اور روس سے ٹکرا گئی، امریکا اور ایکواڈور کو بھی خطرہ، لاکھوں افراد کو انخلاء کی ہدایات
  • روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ
  • روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی لہریں، امریکا سمیت بحرالکاہل کے ساحلی ممالک میں ہنگامی الرٹس
  • روس کے قریب 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ، جاپان اور بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری
  • زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کیخلاف کل احتجاج کیا جائیگا، ذاکر درانی
  • کوئٹہ، زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کیخلاف احتجاجی دھرنا