بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کروانے والے افراد کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے وزیر خارجہ کا گزشتہ سال کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت قانون و انصاف کے ذرائع کے مطابق پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل لیجسلیٹو کیسز (سی سی ایل سی) کو ارسال کردی گئی ہے۔سمری سی سی ایل سی سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی، ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں نے مختلف ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں جو حقائق پرمبنی نہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے بتایا کہ سیاسی پناہ کے خواہشمند پاکستانی شہری ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ سیاسی پناہ لینے والے شہریوں کی پاسپورٹ کی تجدید بھی مستقبل میں نہیں ہوگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جون میں وفاقی حکومت نے 7 ہزار 800 سے زائد شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیا تھا، جنہیں بیرون ملک گداگری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرنے کا فیصلہ سیاسی پناہ
پڑھیں:
ایف آئی اے کا لاہور میں چھاپہ، پاسپورٹ آفس انچارج سمیت 3 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پاسپورٹ آفس انچارج سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ندیم بٹ، آکاش شیراز اور غلام رسول پاشا شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیاء رہے تھے۔
بیان کے مطابق ملزمان سے پاسپورٹس, ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔