تہران کو اپنے دفاع کو حق حاصل ہے،شہبازشریف کا ایرانی صدر سے رابطہ ،اسرائیلی جارحیت کیخلاف مکمل حمایت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا ہے کہ اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر پاکستان ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔وزیراعظم نے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی صدر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی صدر نے مشکل وقت میں ایران کی حمایت اور یکجہتی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، ایرانی صدر نے وزیراعظم کو اسرائیل کے ساتھ جنگ پر ایران کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ایرانی صدر نے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی صدر نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایرانی صدر نے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف آج شام صدر مملکت سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف آج شام صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی ملاقات میں شریک ہوں گی، آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب اور دیگر امور پر صدر کو بریفنگ دیں گے،ملاقات میں آزادکشمیر اسمبلی کے قائدا ایوان اور عدم اعتمادپر مشاورت ہوگی۔
مزید :