امریکہ ایران اسرائیل تنازع میں فریق نہیں ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران پر حالیہ حملے سے کوئی تعلق نہیں، تاہم اگر ایران نے امریکا یا اس کے مفادات پر حملہ کیا تو وہ ایسا بھرپور جواب دیں گے جو دنیا نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔
صدر ٹرمپ نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پیغام میں کہی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ایران اسرائیل تنازع میں فریق نہیں ہے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے کسی بھی شکل میں امریکا کو نشانہ بنایا تو امریکی فوج بے مثال طاقت سے جواب دے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ آسانی سے کروا سکتے ہیں اور یہ تنازع حل کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ دونوں فریق سنجیدہ ہوں۔
دوسری جانب ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کی حمایت کی تو وہ خود بھی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے سرحدی تنازع پر جاری جھڑپیں ختم کرنے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ، کمبوڈیا لڑائی نے پاک بھارت تنازع کی یاد دلا دی، جنگ بندی کا خواہاں ہوں، ٹرمپ
یہ معاہدہ ملائیشیا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا اور آج نصف شب سے مؤثر ہوگا۔
ملائیشین وزیرِاعظم انور ابراہیم نے دونوں ممالک کی قیادت کو سفارتی راہ اپنانے پر سراہا۔ امریکا اور چین نے بھی اس اقدام کی حمایت کی ہے۔
حالیہ لڑائی میں 34 افراد ہلاک اور 1.3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ امریکا نے اس عمل کی نگرانی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا تھائی لینڈ جنگ بندی چین کمبوڈیا ملیشیا