بھارت، اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سات افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
ہیلی کاپٹر نے کیدارناتھ سے گپت کاشی کے لیے صبح 5:30 بجے اڑان بھری تھی اور کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو یاتریوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کی علی الصبح کیدارناتھ مندر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر نے کیدارناتھ سے گپت کاشی کے لیے صبح 5:30 بجے اڑان بھری تھی اور کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آرین ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے چلایا جانے والا ہیلی کاپٹر کیدارگھاٹی میں گوری کنڈ اور تریجوگینارائن کے درمیان گر گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ احمد آباد میں لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے حادثے کے چند دن بعد پیش آیا ہے جس میں سوار 241 افراد اور زمین پر موجود متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل 8 مئی کو گنگوتری دھام جانے والا ایک ہیلی کاپٹر اترکاشی ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں چھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔ 7جون کو کیدارناتھ جانے والے ایک اور ہیلی کاپٹر کو ٹیک آف کے فورا بعد تکنیکی خرابی کی وجہ سے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ پائلٹ زخمی ہو گیا تاہم جہاز میں سوار پانچ افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گر کر تباہ ہو گیا ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔