مریم نواز کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے لئے امکانات کا جائزہ لینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کے لئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ہواوؤں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہواوؤں کا عالمی دن توانائی کے نئے سسٹم دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے، ونڈ انرجی ذرا سی منصوبہ کے ساتھ بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، پنجاب میں تھل کے علاقے میں ونڈ انرجی سے توانائی کے حصول کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ہواوؤں کا عالمی دن توانائی کے حصول کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر سوچنے کا موقع دیتاہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کے لئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے حصول کے
پڑھیں:
عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کیخلاف متنازع فیصلوں پر منتظمین نے معافی مانگ لی
کراچی:عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شکست کا سبب بننے والے متنازع فیصلوں پر منتظمین نے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کے خلاف ریفری نے فیصلہ کن پانچوں سیٹ کے آخری لمحات میں پولینڈ کے حق میں دو متنازع فیصلے دیے جو قومی جونیئر ٹیم کی ناکامی کا باعث بنے۔
رابطہ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ قومی ٹیم کے منیجر نے ایف آئی وی بی کنٹرول کمیٹی کو کیمرے/کمپیوٹر پر مذکورہ فیصلوں کاجائزہ لینے کی درخواست کی، ذمہ داران نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی لیکن فیصلہ تبدیل نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست
قومی فیڈریشن کے چیئرمین نے کہا کہ اصولی طور پر عالمی ایونٹ میں ریویو لینے کے انتظامات ضروری تھے، تاہم یہ امر باعث تقویت ہے کہ انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے معاملے کا جائزہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔
قومی جونیئر کھلاڑیوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،کوچز اور آفیشلز نے بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن انجام دیں۔