صوبہ پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کل (پیر کو) مالی سال 2025-26 کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے۔اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہوگا۔
صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا موثر استعمال پنجاب حکومت کی ترجیحی پالیسی ہوگی، تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے کامیاب منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بجٹ میں خواتین، بچوں معذور افراد، محنت کشوں سمیت تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے تکنیکی و مالی معاونت مہیا کی جائے گی، کسان کارڈ کو مزید موثر بنایا جائے گا۔
وزیر خزانہ پنجاب نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہوگا، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی، پسماندہ اضلاع خصوصاََ جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جائے گی جائے گا کہا کہ
پڑھیں:
کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان
کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
ملتان(سب نیوز)کالعدم ٹی ایل پی کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں تھا، احتجاج کی کال دینا نامناسب عمل تھا۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم ٹی ایل پی کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے کہا کہ ہم تحریک لبیک سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں اور ہم پر کوئی دبا نہیں، ٹی ایل پی کے پاس فلسطین کے نام پر احتجاج کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، فلسطینی خود معاہدے پر مطمئن تھے مگر یہاں احتجاج کی کال دی گئی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کا کوئی جواز نہیں تھا، بیرونی چیلنجز ہوتے ہوئے ملک میں احتجاج کی کال دینا نامناسب عمل تھا، ٹی ایل پی کے لانگ مارچ سے ملک کو نقصان پہنچا، ہم تحریک لبیک سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔
ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا، دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان تاقیامت قائم رہے گا کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔محمد حسین بابر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباو کے علیحدہ ہورہے ہیں۔ راو عارف سجاد نے کہا کہ پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی کو تسلیم کیا ہے،پاکستان افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی افغانستان میں موجودگی کو تسلیم کیا ہے،پاکستان چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی... پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم