پاکستان نے ایران سے متصل پنجگور، گوادر اور کیچ کراسنگ پوائنٹس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تفتان بارڈر پر دو طرفہ سرحدی تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔ ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستان کی جانب لوگوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے اور تفتان میں اس وقت زائرین موجود نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران سے متصل بلوچستان کے سرحدی اضلاع پنجگور، گوادر اور کیچ کے کراسنگ پوائنٹس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ پنجگور کے مطابق ایران سے متصل ضلع کے دونوں کراسنگ پوائنٹس چیدگی اور جیرک پروم میں آمد و رفت کے راستے تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دونوں بارڈر پوائنٹس سے فیول کی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی صورتحال کے معمول پر آنے تک نافذ العمل رہے گی لہٰذا عوام غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ گبد-کلاتو 250 بارڈر پر راہداری کو تا حکمِ ثانی بند کردیا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔ اُدھر ردیگ مند بارڈر پر راہداری بھی بند کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق ایران سے متصل ردیگ مند بارڈر پر راہداری تاحکم ثانی بند رہے گی اور بارڈر پر آمدورفت ایران میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بند کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان فضائی راستہ بھی بند ہے اور اسرائیلی حملوں کے پیش نظر وزارت داخلہ کا شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور تفتان بارڈر پر دو طرفہ سرحدی تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔ ایران سے تفتان بارڈر پر پاکستان کی جانب لوگوں کی آمد کاسلسلہ بھی جاری ہے اور تفتان میں اس وقت زائرین موجود نہیں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ نے تفتان بارڈر پر معمول کے مطابق ایران سے متصل جاری ہے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی, 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 908 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 288 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 296 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 380 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔