Jasarat News:
2025-09-18@00:12:20 GMT

فلپائن کا جنوبی کوریا سے جدید لڑاکا طیاروں کا معاہدہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کی وزارتِ دفاع نے فوج کے تجدیدی پروگرام کے تحت جنوبی کوریا سے 12 جدید ایف اے50 بلاک 70 لڑاکا طیاروں کے معاہدے کی تصدیق کر دی ۔ ڈی این ڈی نے بتایا کہ یہ معاہدہ جنوبی کوریا کی دفاعی کمپنی کوریا ائروا سپیس انڈسٹریز لمیٹڈکے ساتھ طے پایا ہے،جس کی مجموعی مالیت 70کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں اس معاہدے کو باضابطہ حیثیت دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق اس معاہدے میں طیاروں کے ساتھ مشن سے متعلق سازوسامان، مربوط لاجسٹک سپورٹ، تربیتی پروگرام اور معلوماتی نظام بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ایف اے50 بلاک 70 طیارے ایف اے50 پلیٹ فارم کی جدید ترین شکل ہیں، جن میں جدید ایویونکس، جدید راڈار سسٹم اور طویل فاصلے تک آپریشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودیہ معاہدہ

سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ معاہدہ، جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

 معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • جنوبی کوریا: کرپشن کیس میں اپوزیشن رکن پارلیمان گرفتار
  • 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے  ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے
  • ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودیہ معاہدہ
  • پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ
  • ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  •   امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع