فاونٹین ہاوس لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ ورکشاپ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء ) جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور کے 4 رکنی وفد نے فاونٹین ہاوس لاہور کا دورہ کیا جس میں چیف ایگزیکٹو محمد عبدالشکور ، ڈائریکٹر ڈاکٹر زین اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذیشان صدیق شامل تھے۔ڈاکٹر زین نے خواجہ سراہ کی کمیونٹی سے فاونٹین ہاوس میں خصوصآ خطاب کیااور کہا کہ ٹرانجینڈرز کو پروفیشنل ایجوکشن حاصل کرنی چاہئے۔
تعلیما ور ہنر ہی ایسی چیز ہیں جو ٹرانسجینڈرز کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور وہ مظلوم کہلانے کی بجائے مسیحا بنس کتے ہیں جس کی ایک مثال کود میں ہوں،میں نے ٹرانسجینڈر ہوکر میڈیکل کی تعلیم مکمل کی ہے اور اب ایک ہسپتال چلا رہا ہوں ،میں اب بھی آپ میں سے ہوں مگر اب آپ کو بھی میرا ساتھ دینا ہوگا تاکہ امید اور جستجو نہ ٹوٹے۔(جاری ہے)
انھوں نے جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں بوڑھے خواجہ سراہوں کے لیے 20 بیڈز کے وارڈ کا اعلان بھی کیا جس میں ان لوگوں کو رہائش اور میڈیکل کی تمام سہولیات مفت میسر کی جائیں گی ۔
تمام خواجہ سراہوں کے لیے علاج کی تمام سہولیات اور کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کے ہر علاقہ میں خواجہ سراہوں کے کیے مفت کیمپ لگائے جائیں گے اس تقریب کے موقعہ پر سماجی رہنماء شیخ پرویز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔انھوں نے جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال کی خواجہ سراہوں کے لیے پیش کی خدمات کو سراہا۔ اور فاونٹین ہاوس کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فاونٹین ہاوس میں خواجہ سراوں کو عزت کے ساتھ ہنر سکھانے اور علاج کرانے کی سہولتیں مہیا کی ہیں۔شیخ پرویز نے کہا ہے فاونٹین ہاوس کے ایم ایس ڈاکٹر عمران سچے پاکستانی ہیں جنہوں نے ذہنی امراض میں مبتلا ٹرانسجینڈرز کے علاج واسطے وسیع انتظامات کئے ہوئے ہیں اور بالکل فری سہولتیں دی جاتی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سراہوں کے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سےحکومت کیوں روکے گی۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کر کے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مؤقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے، احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 9مئی یا 26 نومبر پھر برپا کرے تو اجازت نہیں دی جائے گی۔