راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں تھانہ وارث خان پولیس اہلکاروں کی پولیسں گردی، پولیس وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھر و دفتر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔

پولیس گردی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں چار نوجوانوں کو گھر کی ریمپ پر کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اسی دوران ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے باوردی و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار پانچ سے چھ موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیسں اہلکار نوجوانوں کو کچھ کہہ کر اٹھاتا ہے اور کرسیوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیتا ہے، دیگر موٹر سائیکلوں پر باوردی پولیس اہلکار بھی پہنچتے ہیں اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے اور دھکے دیتے ہیں۔

فوٹیج میں باوردی پولیس اہلکاروں کو بڑھ بڑھ کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس اہلکار ایک نوجوان کو دھکا دیکر پیچھے دھکیلتے اور ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر اٹھا کر موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے، نوجوان کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھایا جاتا ہے جس پر باوردی پولیس اہلکار دوبارہ اسکو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

ویڈیو میں دو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار نوجوان کو موٹر سائیکل پر درمیان میں بٹھا کر وہاں سے جاتے دیکھتے جا سکتے ہیں۔ بعدازاں، وردی پوش اور دیگر اہلکار بھی مختلف سمتوں میں جاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سنگین صورتحال پر نوجوانوں کے لواحقین تھانہ وارث خان پہنچے تو پولیس نے اس قسم کے واقع اور نوجوان کو تھانے لانے سے ہی انکار کر دیا۔ اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں تھانے جمع ہوئے اور سی سی ٹی وی موجود ہونے کا بتایا تو پولیس عملہ گھبرا گیا۔

جس گھر پر پولیس گردی کی گئی وہاں کے رہائشی راجا طلحہٰ نے پولیس کو پولیس عملے کے خلاف درخواست دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو معاملہ سلجھانے کے لیے پولیس نے شہری کو چھوڑ کر منت سماجت شروع کر دی۔

راجا طلحہٰ نے کہا کہ ہمیں نہ کچھ بتایا گیا اور نہ کوئی شکایت تھی، سخت زیادتی کی گئی لہٰذا سی پی او راولپنڈی انصاف دیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی راول محمد حسیب انکوائری کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سادہ کپڑوں میں ملبوس کو تشدد کا نشانہ پولیس اہلکار نوجوان کو

پڑھیں:

جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر کراچی ٹریفک پولیس کی وضاحت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حال ہی میں وائرل ہونے والی ٹریفک پولیس اور شہری کے جھگڑے کی ویڈیو دراصل 2015 کی ہے، ٹریفک پولیس نے وضاحت جاری کی۔یہ ویڈیو نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر تنازع سے متعلق ہے، غلط معلومات نہ پھیلائی جائیں۔ پولیس کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر تصدیق شدہ خبریں شیئر کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر کراچی ٹریفک پولیس کی وضاحت
  • سرگودھا: محنت کش پر تشدد کا مقدمہ درج، 10ملزمان گرفتار
  • چارسدہ، پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہلکار کو قتل کرنے والے ٹارگٹ کلرز ہلاک
  • کراچی، پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی اہلکار گرفتار
  • بجلی کا بل ٹھیک کرانے آئی خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا
  • گلستان جوہر میں شہری کے تشدد پر خواجہ سراؤں کا تھانے کے باہر احتجاج، مقدمہ درج
  • لکی مروت: نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ،2 پولیس اہلکار شہید
  • نوجوان پروفیسر کا لیکچر کے دوران اچانک انتقال، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
  • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ, 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید , حملہ آور فرار
  • ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ؛ 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق