افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اہم پیش رفت، گوادر پورٹ پر دوسرا بحری جہاز کامیابی سے لنگر انداز
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ سہولت کے حوالے سے گوادر پورٹ پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز ایم وی اے ایس ایل روز کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔
یہ جہاز آسٹریلیا کے ٹاؤنزویل بندرگاہ سے 20 ہزار میٹرک ٹن ڈی-ایمونیم فاسفیٹ یعنی ڈی اے پی کھاد لے کر گوادر پہنچا، اس سے قبل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پہلا بحری جہاز ایم وی بیونڈ2 رواں برس 4 فروری کو گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
موجودہ کھیپ کو ایگوین پرائیویٹ لمیٹڈ نے درآمد کیا ہے، جو گوادر پورٹ کو افغانستان کے لیے ابھرتے ہوئے ٹرانزٹ حب کی حیثیت دینے کی ایک اور علامت ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں یہ ترقی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اُس اہم فیصلے کے بعد ممکن ہوئی ہے، جس کے تحت افغان ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی شرط ختم کر دی گئی۔
اس پالیسی کا مقصد نہ صرف تجارت کو آسان بنانا ہے بلکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط کرنا بھی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ شاہ عرفان احمد کا کہنا تھا کہ ایم وی اے ایس ایل روز کی کامیاب برتھنگ اور تیز رفتار ان لوڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ گوادر پورٹ اب جدید اور مؤثر تجارتی سرگرمیوں کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں:
’افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں گوادر کا بڑھتا ہوا کردار نہ صرف پورٹ کی صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ یہ پورے خطے کے لیے معاشی امکانات کا نیا دروازہ کھول رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ گوادر پورٹ نہ صرف افغانستان بلکہ وسطی ایشیا کے لیے بھی ایک قابلِ اعتماد تجارتی راستہ بنے۔‘
چیئرمین گوادر پورٹ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں عالمی سطح پر سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں اضافے کی غماز ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحری جہاز شاہ عرفان احمد گوادر پورٹ لنگر انداز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحری جہاز شاہ عرفان احمد گوادر پورٹ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر پورٹ پر بحری جہاز کے لیے
پڑھیں:
یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
ماسکو:(ویب ڈیسک)یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز کا عملہ سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر افراد محفوظ ہیں لیکن بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں میں مختلف ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے، جس میں ٹرمینل میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ادھر یوکوین کی اندرونی سیکیورٹی سروس ایس بی یو کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فورسز نے تاؤپسے آئل ٹرمینل پر ڈورن حملہ کیا، 5 ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق تاؤپسے بحیرہ اسود میں آئل ٹرمینل اور روزنیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے، جس کو یوکرین نے رواں برس کئی مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔