پیرس ائیر شو 2025 کا افتتاح: لڑاکا ،بمباراور مسافرطیاروں کی بھی نمائش
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس: عالمی فرانس پیرس ایئرشو 2025 کا افتتاح ہوگیا جس میں 48 سے زائد ممالک شرکت کررہے ہیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعتوں کے سینکڑوں اسٹالز لگے ہیں، پیرس ائیرشو میں لڑاکا طیارے، بمبار طیارے، مسافر طیارے بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے، جدید ڈرونز، خودکار فضائی دفاعی نظام سمیت ایویشن انڈسٹری کی مختلف اشیاء کی نمائش جاری ہے، پیرس ائیرشو میں دنیا بھر سے دفاعی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔
پیرس ایئرپورٹ لی بارگے میں میلوں طویل میلہ سجا ہے، دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی جدید طیاروں کی نمائش سے لطف اندوز ہورہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا (ویب ڈیسک) برطانیہ اور قطر کے درمیان دوحا میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلیے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمت عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، یہ معاہدہ قطر کے دفاع میں برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔