نیشنز کپ ہاکی: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں
اس طرح قومی ٹیم جس کا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف برابر رہا تھا نے اپنے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔
جاپان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم شروع میں ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہار رہی تھی تاہم پھر ٹیم کھیل میں واپس آئی اور بالآخر میچ 2-3 سے جیت لیا۔
پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلادی تھی تاہم ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا اور پھر 2 منٹ بعد ہی کوجی یاماسا نے گول کرکے میچ میں جاپان کو برتری دلادی۔ تیسرے کوارٹر میں رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ 2-2 سے برابر کیا اور چوتھے کوارٹر فائنل میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلائی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔
مزید پڑھیے: جونیئر ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اتوار کو پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا جس میں پاکستان کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمان اور رانا وحید اشرف نے گول اسکور کیے تھے۔ قومی ٹیم نیشنز کپ میں اپنا تیسرا گروپ میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان اسکواڈعماد بٹ (کپتان)، رانا وحید (نائب کپتان)، منیر الرحمان، عبداللہ اشتیاق، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، زکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق، جنید منظور، افراز احمد، عبدالرحمان، عبدالمنان، عبدالرحمان اور محمد خان۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ ہاکی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ ہاکی نیشنز کپ گول کرکے نے گول
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :