وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس فراڈ میں ملوث گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی۔ذرائع کے مطابق گرفتاری سے قبل ایف بی آر سپیشل بورڈ سے منظوری لی جائے گی، پانچ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ کرنے پر کمپنی کے ایگزیکٹو کی گرفتاری ہو سکے گی۔

ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کی کوشش اور بھاگنے کی کوشش کی تو گرفتاری ہو گی، 3 نوٹسز جاری کرنے کے باوجود حاضر نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری ہو گی۔ذرائع کے مطابق گرفتاری 3 نوٹسز ملنے پر متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں ہوگی، نئے فنانس بل میں 37A میں ترمیم کر کے دوبارہ قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔

ایف بی آر افسر کو ڈائریکٹ ٹیکس فراڈ میں ملوث شخص کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا، وزیر اعظم شہبازشریف نے فنانس بل میں 37AA کیلئے رولز نرم کر دیئے۔پانچ کروڑ سے کم ٹیکس فراڈ میں ملوث شخص کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی، ٹیکس فراڈ میں ملوث کے بیرون ملک فرار ہونے کے پیش نظر گرفتاری ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کا بڑا قدم، پارلیمانی بل کے ذریعے جوہری عدم پھیلاو کا معاہدہ چھوڑنے کی تیاری کر لی ایران کا بڑا قدم، پارلیمانی بل کے ذریعے جوہری عدم پھیلاو کا معاہدہ چھوڑنے کی تیاری کر لی اقتدار اللہ کی امانت، ایک ایک پائی عوام کی ہے،خدمت کا سفررکے گا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز این جی اوز کیلئے ٹیکس کی چھوٹ ختم، ایف بی آر مانیٹرنگ کرے گا، چیئرمین ایف بی آر کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ برطانوی تاریخ میں پہلی بار خاتون خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی سربراہ مقرر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں ،بحران کا کوئی خطرہ نہیں ،نگران کمیٹی بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمی بخاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹیکس فراڈ میں ملوث کی گرفتاری

پڑھیں:

حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 افراد گرفتار، 75 لاکھ روپے برآمد، ایف آئی اے

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بلوچستان زون میں بڑی کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار

گرفتار افراد میں وسیم احمد، طارق احمد، عبدالخلیق، احمد اور مقصود شامل ہیں جنہیں کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 75 لاکھ 90 ہزار روپے نقد، چیک بکس، موبائل فونز اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی: غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، 20 بنگلہ دیشی باشندے گرفتار

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں ملوث تھے اور برآمد شدہ کرنسی کے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • اندھا قانون؛ مسجد بم دھماکے میں ملوث بی جے پی رہنما سمیت 7 افراد کو کلین چیٹ دیدی گئی
  • ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
  • پنجاب اسمبلی نے مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
  • حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 افراد گرفتار، 75 لاکھ روپے برآمد، ایف آئی اے
  • ملتان: جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • برطانوی وزیراعظم نے مشروط طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا
  • ریلوے میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
  • لاپتا افراد کی لسٹ میں شامل افراد دہشتگردی میں ملوث، شواہد سامنے آگئے
  • ندیم ملک نے شہبازشریف کی کابینہ کے وزراء پر چینی کی قلت پیدا کرنے کا الزام لگا دیا ، رانا ثناء اللہ کی تردید