اسرائيل کی جارحیت کا مقابلہ جاری رکھیں گے، عوام کی زندگی معمول پر لا رہے ہيں، مسعود پزشکیان
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
صدر ایران نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ہم نے جنگ شروع نہیں کی ہے لیکن اسرائیلی جارحیت کا ملی وحدت کے ساتھ جواب دے رہے ہیں جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مہلک جواب کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ہی ہماری کوشش ہے کہ عوام کی معمول کی زندگی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔ صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں جوابی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انھوں نے لکھا ہے کہ ہم نے جنگ شروع نہیں کی ہے لیکن اسرائیلی جارحیت کا ملی وحدت کے ساتھ جواب دے رہے ہیں جس کا سلسلہ جاری رہے گا۔
صدر ایران نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی عوام کی بے مثال استقامت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے عوام اس معرکے میں بے مثال استقامت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ صدر ایران نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کا تباہ کن جواب دینے کے ساتھ ہی ہماری کوشش ہے کہ عوام کی معمول کی زندگی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا سلسلہ جاری رہے گا اسرائیلی جارحیت لکھا ہے کہ جارحیت کے جارحیت کا صدر ایران عوام کی کے ساتھ
پڑھیں:
سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔
افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے، پاکستان سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانات سےحقائق نہیں بدلیں گے، اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔