اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی جارحیت ہے، علامہ اشرف آصف جلالی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور مغربی قوتیں ایک ایک کر کے معاذ اللہ تمام اسلامی ممالک کو اپاہج کرنا چاہتی ہیں، ایسے حالات میں مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے، اقوامِ متحدہ کی تنظیم اپنی افادیت کھو چکی ہے۔ وہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی دہشت گرد ہے، اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی جارحیت ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ، اسرائیل اور مغربی قوتیں ایک ایک کر کے معاذ اللہ تمام اسلامی ممالک کو اپاہج کرنا چاہتی ہیں، ایسے حالات میں مسلم ممالک کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے، اقوامِ متحدہ کی تنظیم اپنی افادیت کھو چکی ہے۔ وہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اردگرد کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے دیں، تل ابیب سے اٹھتے شعلوں سے فلسطینیوں کے دل ٹھنڈے ہوئے ہیں، امریکہ سے کبھی بھی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ اشرف جلالی نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی قوت بھی امریکہ کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے، اس لیے بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ امریکہ کی چودھراہٹ کا بت زمین بوس کیا جائے، اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کیلئے اب لمحہ فکریہ ہے کہ عافیت اسی میں ہے کہ وہ اسرائیل کیساتھ دوستی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔