کراچی کی حب کینال میں نہانے پر پابندی لگادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 17 جون سے 16 جولائی 2025 تک عائد اس پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کی درخواست پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے حب کینال میں ڈوبنے کے بڑھتے واقعات کے باعث پابندی لگائی گئی، واٹر سپلائی کے تحفظ اور قیمتی جانوں کے بچاؤ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔
ترجمان کے مطابق حب کینال میں غیر قانونی سرگرمیاں انفرااسٹرکچر کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے،17 جون تا 16 جولائی 2025 تک حب کینال میں نہانے، تیراکی اور عوامی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ حب کینال کے اطراف غیر مجاز سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
جبکہ تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حب کینال میں
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، ریٹیل قیمت 200 روپے کلو برقرار
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران 7 دکانیں سیل کی گئیں اور 2 گراں فروش گرفتار ہوئے جب کہ 10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔شہبازشریف نے کہا ہےکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔