data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں ہزاروں والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد ریفیوزل کیس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای سی او ) کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسی نیشن سے انکار کیا، جبکہ اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا تھا۔ای سی او نے کہا کہ مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9433، ضلع وسطی میں 7141، ضلع جنوبی میں 3145، ضلع غربی میں 2922 ، کیماڑی میں17011، کورنگی میں 3453 اور ملیر میں 4606 والدین نے انکار کیا ہے۔ انسداد پولیو مہم سے انکار کی شرح اب بھی ایک مستقل چیلنج ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔پولیو کے خطرے سے دوچار یونین کونسلز پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جبکہ ویکسین سے انکار کی بڑی وجوہات غلط فہمیاں اور آگاہی کی کمی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سے انکار کی والدین نے

پڑھیں:

مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزا ہزاروں ڈالرز میں نیلام

پاپ میوزک کے شہنشاہ اور کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزا ہزاروں ڈالرز میں نیلام کردیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں 30 جولائی 2025 کو ایک نیلامی کے دوران مائیکل جیکسن کا پہنا ہوا جراب تقریباً €7,688 یعنی $8,822 امریکی ڈالر جس کی قیمت پاکستانی روپے کے لحاظ سے ڈھائی لاکھ سے زائد بنتی ہے، میں فروخت ہوا ہے۔

یہ سفید ایتھلیٹک موزا نگینوں سے مزین ہے اور وقت گزرنے کے باعث پیلاہٹ اور مائیکل جیکسن کے پہننے کے بعد ان کے پیسینے اور کمرے میں موجود دھول لگنے سے داغدار ہوگیا تھا، آنجہانی گلوکار نے 1997 میں فرانس کے شہر نیم میں اپنے کنسرٹ کے دوران پہنا تھا۔

نیلامی سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ موزا €3,000 سے €4,000 (یعنی 3,400 سے 4,500 امریکی ڈالرز) میں فروخت ہوگا، مگر مداحوں اور نوادرات جمع کرنے والوں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث یہ قیمت توقعات سے کئی زیادہ رہی۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یہ موزا ایک اسٹیج ٹیکنیشن کو جیکسن کے ڈریسنگ روم میں زمین پر پڑا ہوا ملا تھا جو HIStory ورلڈ ٹور کے دوران انجام دی گئی پرفارمنس کے بعد سے وہاں موجود تھا۔

ٹیکنیشن جو کہ مائیکل جیکسن کا مداح تھا، نے یہ موزا اپنے بیک اسٹیج پاس کے ساتھ دہائیوں تک محفوظ رکھا۔ نیلامی کے منتظمین نے اس یادگار کو "غیر معمولی" اور مائیکل جیکسن کے مداحوں کے لیے ایک "ثقافتی علامت" قرار دیا، جو ان کی مقبولیت اور یادگار اشیاء کی قدر کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی میں بلدیہ کونسل کا مسجد کو گرانے کا حکم، مسلم تنظیم نے انکار کردیا
  • دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور موثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے،خاتون اول
  • جنوبی خیبرپختونخوا کے پولیو کا ایک کیس رپورٹ
  • مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزا ہزاروں ڈالرز میں نیلام
  • اخلاق کریمانہ، تربیت اطفال کی بنیاد
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے علم پیکٹ پروگرام کا اجرا کردیا
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • امریکا میں خسرہ دوبارہ سر اٹھانے لگا، کیسز 33 سال کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • دہلی سے 3 کم عمر مداح سلمان خان سے ملنے کیلیے گھر سے بھاگ گئے، پھر کیا ہوا؟
  • والدین اولاد کو تربیت دیں کہ’’ ایمان ہے تو امان ہے‘‘، ڈاکٹر طاہر القادری