data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فساد سے روکتے ہیں احتجاج سے نہیں، اس بار بھی علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں اسلحہ لے کر آئیں گے، یہ لوگ جب بھی آتے ہیں ان کے ہاتھ میں اسلحہ ہوتا ہے حالانکہ سیاسی کارکن ایسے احتجاج نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر بجٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے،صوبے کے عوام کو بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر تونہیں چھوڑا جا سکتا،پی ٹی آئی ہمیشہ احتجاج نہیں فساد کرتی ہے،اس کی تشدد پسندانہ پالیسی سے پنجاب کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا فرض ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کسان کارڈ سے کاشتکار سر اٹھا کر جیئے گا: مریم نواز

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے اور پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہو گا بلکہ سر اٹھا کر جیئے گا۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو مالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے۔

مریم نواز کے مطابق صوبے بھر میں پہلی بار 832,000 سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کیے گئے ہیں، یہ کاشتکار مجموعی طور پر 2 ارب 54 کروڑ روپے کے قرضے استعمال کر چکے ہیں جبکہ گندم کے موسم میں کاشتکاروں نے 100 ارب روپے سے زائد مالیت کی زرعی مداخل خریدیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نگرانی میں صوبے میں اسپیشل آپریشن کلین اپ

گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں اور باقیات پھینکنے پر 50 ہزار تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

وزیرِاعلیٰ نے بتایا کہ 538,000 کاشتکاروں سے 67 ارب روپے قابلِ وصول ہیں اور 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ قائم ہوا ہے، کاشتکاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط بروقت ادا کر دی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے لیے 90 ارب روپے کی زرعی مداخل کاشتکاروں کو فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ 300,000 کاشتکار 30 ارب روپے کی زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر چکے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشتکار بھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کر کے شاندار مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فہد مصطفیٰ نےپنجاب حکومت سے سینما اوقات کار میں نرمی کی اپیل کردی
  • کسان کارڈ سے کاشتکار سر اٹھا کر جیئے گا: مریم نواز
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ