لاہور:

ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، مریم نواز نے صحت، تعلیم، زراعت اور ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بجٹ میں طلبہ اور خواتین کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوجوان طبقہ مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، یہ ایوان عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہ ایوان عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

  لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ

 اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 ملاقات میں باہمی برادرانہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور متحدہ عرب امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔

 ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری

 اس موقع پر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا تعلق محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے جو ہر آزمائش میں کامیابی سے ہمکنار رہا ہے۔

 مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں باہمی اشتراک عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے ساتھ سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں نمایاں جدت لائی گئی ہے۔

ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

 مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بزنس فرینڈلی ماحول کے باعث پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ دلوں میں بسا بندھن ہے:نواز شریف
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • مستقبل کے معماروں کو سلام: ہیروزِ پاکستان کو قوم کا خراجِ تحسین
  • نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کیلئے کردار قابل تحسین ہے: مریم نواز
  • مریم نواز کی پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس پر چینی عوام و افواج کو مبارکباد
  • حضورۖ کا خراجِ تحسین
  • سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ: اسحاق ڈار کا پاکستانی و چینی ماہرین کو خراجِ تحسین
  • پنجاب اسمبلی میں گداگروں کیخلاف قرارداد منظور