Islam Times:
2025-08-01@22:53:45 GMT

ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں، ٹرمپ کی یاوہ گوئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں، ٹرمپ کی یاوہ گوئی

کینیڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں امریکی صحافی سے گفتگو کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاگل پن عروج پر ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں، اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے واپس امریکا پہنچ گئے۔ امریکی صدر نے کینیڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں امریکی صحافی سے گفتگو کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں۔ دنیا میں تباہی اور جنگوں کا تاریک ترین ریکارڈ رکھنے والے امریکی صدر نے اپنے زعم اور متکبرانہ غرور کی بنا پر دھمکی دی ہے کہ جنگ کے ذریعے ایران میں تنازع کے حقیقی خاتمے کی تلاش میں ہوں۔ ایک ہی وقت میں متضاد بیانات کے لئے مشہور ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیو وٹکوف یا وینس کو ایران سے ملاقات کےلیے بھیج سکتے ہیں۔ امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایرانی جوہری مسئلے کا واقعی خاتمہ چاہتے ہیں۔ دوسرے ہی لمحے ایک اور تضاد کو ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اسرائیل ایران پر حملوں کی شدت میں کمی نہیں کر رہا۔ صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک جی 7 اعلامیہ نہیں دیکھا۔ صحافی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالنے میں مدد کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے گفتگو انہوں نے کا کہنا

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی

---فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ نے بانیٔ تحریکِ انصاف کے وکیل، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی 19 اگست تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجا کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ 

اس سے قبل پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو توڑ پھوڑ اور انتشار کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے صرف اپنے وجود کا اظہار کرنے اور آواز عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف پرچے کیے جارہے ہیں، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی
  • ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی ہے، ٹرمپ
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
  • پاک امریکا تجارتی ڈیل مکمل: یہ تاریخی معاہدہ ہمارے تعاون کو بڑھا دے گا، شہباز شریف
  • پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی، امریکی صدر کا اعلان
  • ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کر دیا
  • پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی،صدر ٹرمپ کا اعلان
  • نتین یاہو غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیلی اخبار
  • بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: آرمی چیف فیلڈ مارشل