سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایئر پنجاب اور ہائی اسپیڈ ترین منصوبوں کی فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے ابتدائی فنڈ مختص کیے گئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایئر پنجاب کی پہلی پرواز ایک سال کے اندر پہلی اڑان بھرے گی۔

وی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑنا بجٹ کی مخالفت نہیں ہوتی۔ ’مخالفت یہ ہوتی ہے کہ آپ اصلاح کریں، اسمبلی میں فائنانس بل میں ترمیم اور تجاویز پیش کریں جس کے حساب سے حکومت فیصلہ کرتی ہے اور یہ پورا ایک طریقہ کار ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار

پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اگر مفت دوائیوں، بلاسود گھر، کسان کارڈ اور ٹریکٹر سمیت بچوں کو لیپ ٹاپ اور وظائف ملنے پر اعتراض ہے تو کریں ورنہ ہم نے تو اس بجٹ میں سوائے ریلیف کے کچھ اور نہیں رکھا۔

’ہم نے تو اس بجٹ میں سوائے ریلیف، ویلفیئر، ہیومن ڈیولپمنٹ، واٹر، سینی ٹیشن، پینے کے صاف پانی اور روڈ اور انفرا استرکچر کے علاوہ کچھ نہیں کیا، جو اخراجات ہیں اس کو دیکھیں اور کرلیں احتجاج۔‘

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ

پینشن اور تنخواہوں کی مد میں بجٹ مختص کرنے کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پینشن کا حجم تنخواہوں کے مجموعی حجم کے حساب سے طے کیا جاتا ہے، وفاق نے کم از کم اجرت 37 جبکہ پنجاب نے 40 ہزار روپے رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے تنخواہ اور پینشن میں اضافے کو اسی حجم کے حساب سے طے کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجٹ پنجاب ایئر پہلی اڑان پینشن سینیئر وزیر کم از کم اجرت مریم اورنگزیب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب ایئر پہلی اڑان پینشن مریم اورنگزیب مریم اورنگزیب ایئر پنجاب

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے۔ احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے صحافت کا آزاد ہونا بہت ضروری ہے۔ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی ہیرو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن ہوں۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے۔ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ حق اورسچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد  حق اور سچ  کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔ پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےیہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • ایئر کراچی جلد اڑان بھرنے کو تیار، افتتاح ہوگیا
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘