مشکل کی گھڑی میں ایران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پاکستان اور ایران کی دوستی کا کھلا ثبوت ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ بحثیت گورنر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجحتی کا اظہار کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سالمیت، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسرائیل سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایم این اے شہلا رضا اور نیبل گبول کیساتھ گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ایران اور عراق میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین کی ملک واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت اس کیلئے مزید اقدامات کر رہی ہے۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، مشکل کی گھڑی میں ایران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اقوام متحدہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پاکستان اور ایران کی دوستی کا کھلا ثبوت ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ بحثیت گورنر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجحتی کا اظہار کرتا ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر نے کہا
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6