جنگی صورتحال، عمران خان نے احتجاجی تحریک موخر کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی جنگی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتے کے لیے مؤخر کردی ہے۔
منگل کو اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلخانہ کی ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ کانفرنس روم میں کروائی گئی ملاقات میں صحت، زیر سماعت اپیلوں اور پی ٹی آئی کی ملک بھر میں تحریک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خانم جبکہ بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساء احمد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئیں۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن نورین نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بڑی مشکل سے ملاقات کی اجازت دی گئی کیونکہ گزشتہ ایک ہفتے سے عمران خان کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان دنیا کے حالات سے متعلق مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ عالمی حالات کا اثر پاکستان پر پڑے گا اس لیے تمام پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔ اور اسی تناظرمیں عمران خان نے احتجاجی تحریک کو 2 ہفتے کے لیے موخر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نورین خان نے خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ مشاورت کے بعد ہی پاس کیا جائے گا۔
نورین نیازی نے مزید بتایا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، تیمور جھگڑا، مزمل اسلم اور شبلی فراز کو ملاقات کے لیے طلب کیا ہے اور ان سے مشاورت کے بعد ہی کے پی کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-27
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔