بلوچستان کی تاریخ کا 1028ارب روپے مالیت کا سب سے بڑا بجٹ پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز

کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار 28 ارب روپے مالیت کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے کہا کہ فنڈز کا 100 فیصد استعمال کیا، کفایت شعاری سے 14 ارب روپے کی بچت کی، غیرضروری 6 ہزار آسامیاں ختم کیں۔بلوچستان اسمبلی کا بجٹ کے حوالے سے اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں ہوا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بجٹ پیش کیا۔

بجٹ تقرر کے دوران وزیرخزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کام کرتے رہیں گے، اللہ نے بلوچستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، صوبائی حکومت نے کم وقت میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے فنڈز کا 100 فیصد استعمال کیا، پی ایس ڈی پی فنڈز کے استعمال سے ترقیاتی کاموں میں بہتری آئی، ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا، دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، حکومت نے کفایت شعاری سے 14 ارب روپے کی بچت کی، حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری 6 ہزار آسامیاں ختم کی گئیں، حکومت نے کئی شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، پہلی مرتبہ ایک ہزار ارب سے زائد کا بجٹ پیش کررہے ہیں، بجٹ کا کل حجم 1028 ارب روپے ہے۔وزیرخزانہ بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کئی نئی گاڑی نہیں خریدے گی، سیکیورٹی اداروں کے لیے ضرورت کے تحت گاڑیاں خریدی جائیں گی، 8 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے 18 ارب روپے اور فنی تعلیم کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے۔شعیب نوشیروانی نے مزید بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 500 ملین روپے، محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں کے لیے 16 اعشاریہ4ارب روپے، محکمہ صحت کے غیرترقیاتی امور کے لیے 71 ارب روپے مختص اور بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لیے 28 ارب روپے مختص کیے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے لیے 1170 کنٹریکٹ اور 67 ریگولر آسامیاں تخلیق کی گئیں، محکمہ اسکولز کے ترقیاتی امور کے لیے 19اعشاریہ8ارب روپے جبکہ محکمہ اسکولز کے غیرترقیاتی امور کے لیے 101 ارب روپے مختص کیے، شعبہ کالجز کے غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 24 ارب روپے جبکہ شعبہ کالجز کے ترقیاتی امور کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے۔ وزیرخزانہ بلوچستان نے کہا کہ شعبہ زراعت کے ترقیاتی امور کے لیے 10 ارب روپے جبکہ شعبہ زراعت کے غیر ترقیاتی امور کے لیے 16 ارب 77 کروڑ روپے مختص کیے، محکمہ خوراک کے ترقیاتی امور کے لیے 26اعشاریہ9ملین روپے جبکہ محکمہ خوراک کے غیر ترقیاتی امور کے لیے ایک ارب 19 کروڑ روپے مختص کیے۔شعیب نوشیروانی کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے ترقیاتی امور کے لیے 12.

9 ارب روپے جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے غیر ترقیاتی امور کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ترقیاتی امور کے لیے 66 اعشاریہ8 ارب روپے جبکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے غیر ترقیاتی امور کے لیے 17 ارب 48 کروڑ روپے مختص کیے۔انہوں نے بتایا کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے غیر ترقیاتی امور کے لیے 83 ارب 70 کروڑ روپے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ترقیاتی مد میں 3 ارب روپے مختص کیے۔وزیر خزانہ بلوچستان کے مطابق پاکستان ریلویز کے اشتراک سے پیپلزٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرین سروس ابتدائی طور پر کوئٹہ سے سریاب، کچلاک چلے گی، پاکستان ریلویز کے موجودہ 5 اسٹیشنز کو اپ گریڈ، اور 2 نئے اسٹیشنز تعمیر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹ خزانہ کمیٹی کا اجلاس، سولرپینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور سینیٹ خزانہ کمیٹی کا اجلاس، سولرپینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو وزارت مذہبی امور کا آئندہ حج کیلئے عازمین کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ مذاکرات کی میزکبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے، ایرانی وزیر خارجہ سگریٹ انڈسٹری سیٹھ اور این جی آوز ایک پیج پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رولز میں تبدیلی کے معاملے پر جسٹس بابر ستار کا قائم مقام چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے غیر ترقیاتی امور کے لیے کے ترقیاتی امور کے لیے شعیب نوشیروانی نے ارب روپے مختص کیے روپے جبکہ محکمہ خزانہ بلوچستان ارب روپے جبکہ کروڑ روپے نے کہا کہ کہ محکمہ حکومت نے بجٹ پیش

پڑھیں:

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 391000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 335219 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307295  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 49 ڈالر اضافے کے بعد 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
  • محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف