زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ موبائل سمز کی بندش کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نادرا نے اعلان کیا ہے کہ زائدالمیعاد، منسوخ شدہ اور فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان نادرا نے کہاکہ یہ اقدام شہریوں کی شناخت کے غلط استعمال کی روک تھام اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باقاعدہ ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے تحت یہ سمز مرحلہ وار بند کی جائیں گی۔
ترجمان نے مختلف سالوں میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز کی بندش کا شیڈول بھی جاری کرتے ہوئے کہاکہ 2017 میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز 30 جون 2025 کو بند ہوں گی، 2018 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 جولائی کو بند کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ 2019 کے شناختی کارڈز پر جاری سمز 31 اگست کو بند ہوں گی، 2020 میں زائدالمیعاد ہونے والے کارڈز کی سمز 30 ستمبر کو غیر فعال کر دی جائیں گی، 2021 کے شناختی کارڈز کی سمز 31 اکتوبر کو بند ہوں گی، 2022 کے شناختی کارڈز پر جاری سمز 30 نومبر کو بند کی جائیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 2023، 2024 اور 2025 میں زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کو 31 دسمبر 2025 کو بند کر دیا جائے گا۔
نادرا کے مطابق اس کارروائی کا مقصد جعلی، غیر فعال یا ناقابل تصدیق شناخت کے ذریعے موبائل نیٹ ورکس کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف قومی سلامتی کو تقویت ملے گی بلکہ ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو بھی محفوظ اور قابل اعتماد بنایا جا سکے گا۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز کی بروقت تجدید کروائیں تاکہ ان کی موبائل سروسز کی بندش نہ ہو اور وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں۔
ترجمان کے مطابق ایسے شناختی کارڈز کی کل تعداد 49 لاکھ 6 ہزار 611 ہے جن کی مدت ختم ہو چکی ہے اور اب تک تجدید نہیں کرائی گئی یا ان کے حامل افراد وفات پا چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شناختی کارڈز پر جاری میں زائدالمیعاد کے شناختی کارڈز شناختی کارڈز کی جائیں گی کو بند
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔