وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ پاکستان نے مسلم دنیا کو یکجا کیا، ایران پر اسرائیلی حملہ غیرقانونی ہے اور دفاع کا حق موجود ہے، امجد علی خان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی، متوازن اور عالمی حالات کے مطابق ہے۔ سید علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ایران جب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھائے گا، دنیا صرف باتیں ہی کرتی رہے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں منیزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، ایران اسرائیل کشیدگی، امریکہ سے تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

رہنما پی ٹی آئی امجد علی خان نے کہا کہ پچھلے دو ماہ کے بین الاقوامی حالات میں پاکستان نے جو فارن پالیسی اپنائی، وہ نہ صرف اصولی طور پر درست تھی بلکہ 20 ممالک کو اکٹھا کرکے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنا سفارتی سطح پر اہم پیش رفت ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سید علی موسیٰ گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہندوستان کے مقابلے میں بہتر مؤقف اختیار کیا، تاہم ایران کو جب تک کوئی بڑا ہدف حاصل نہیں ہوتا، دنیا اسے سنجیدگی سے نہیں لے گی۔ انہوں نے بھی ایران کے دفاعی حق کی تائید کی۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان نے مسلم ممالک کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے، اور اس حوالے سے اسحاق ڈار سینیٹ میں بھی بات کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے غیر قانونی اور اشتعال انگیز تھے، اور ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین اور رول بیسڈ آرڈر پر یقین رکھتا ہے اور کسی بھی غیر قانونی حملے کی مخالفت کرتا ہے۔

خواجہ آصف کی رضا پہلوی سے متعلق ٹوئیٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے امجد علی خان، علی موسیٰ گیلانی اور بیرسٹر عقیل ملک تینوں نے محتاط سفارتی زبان اختیار کرنے پر زور دیا۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ ٹوئیٹ کے انداز سے اختلاف ہے، لیکن اس کے مواد سے اصولی اتفاق کیا جا سکتا ہے، کیونکہ رضا پہلوی کو مغربی میڈیا بلاوجہ نمایاں کر رہا ہے۔
پاکستان کے عالمی کردار اور آرمی چیف کی امریکہ میں موجودگی کے تناظر میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے مؤقف کو واضح انداز میں پیش کر رہا ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان رجیم چینج پالیسیوں کی حمایت نہیں کرتا اور مسلم ممالک کے خلاف کسی بھی منصوبے کا حصہ نہیں بنے گا۔
آئی ایم ایف کی شرائط اور ٹیکس پالیسی سے متعلق سوال پر بیرسٹر عقیل ملک نے بتایا کہ فنانس منسٹری نے تجاویز دی ہیں جن پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اکٹھا کرنا اہم ہے لیکن اختیارات کے غلط استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔
عمران خان کو وکیلوں سے ملاقات کی اجازت پر گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن وہ سمجھتے ہیں کہ خان صاحب کو ملاقات کا حق ملنا چاہیے۔ وزیر مملکت نے وضاحت دی کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی رپورٹ کی بنیاد پر ملاقاتوں پر کچھ پابندیاں لگائی گئیں تاکہ جیل کے باہر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب نہ ہو۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیرسٹر عقیل ملک نے نے کہا کہ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے علی موسی

پڑھیں:

جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا، عرفان صدیقی کا مودی کو جواب

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کو اب یہ حقیقت بھی مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا۔ 'ایکس' پر  بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ پاکستان کے معرکہ حق نے سارا منظر نامہ بدل کے رکھ دیا ہے اور بھارت کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنما نے لوک سبھا میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنیں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی صورت حال پر پوری دنیا کو بیدار ہونا پڑے گا، حاجی حنیف طیب
  • عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے فون آیا تھا، بیرسٹر گوہر علی خان
  • امریکہ کا ٹیرف اور پابندیاں لگانے کا اصل ہدف دنیا سے اسرائیل کو منوانا ہے، علامہ جواد نقوی
  • وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
  • پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی
  • کچھ لوگ ملک سے جمہوریت ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • چوہدری انوار کے (ن) لیگ قیادت سے متعلق بیانات گمراہ کن ہیں، بیرسٹر افتخار گیلانی
  • جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا، عرفان صدیقی کا مودی کو جواب
  • مستونگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا 7 سال بعد غیرت کے نام پر قتل