ایران کے خلاف جارحیت ناقابل قبول، حکومت کا مؤقف حق پر مبنی ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر حکومتِ پاکستان کا مؤقف مکمل طور پر درست اور حق پر مبنی ہے۔ ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی جا رہی ہے، جس کی مخالفت پاکستان کا اخلاقی اور سفارتی فرض ہے۔
لندن میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، مذہبی، جغرافیائی اور ثقافتی رشتے ہیں، اور ان رشتوں کی بنیاد پر ہمیں ایران کے خلاف جارحیت پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنانا چاہیے، جو حکومت نے اختیار کیا ہے۔
’پاکستان نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا، ہماری فوج دفاعی صلاحیت رکھتی ہے‘
نواز شریف نے کہاکہ پاکستان نے ماضی میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اور آئندہ بھی اگر ملکی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے۔ پاکستان کی عسکری طاقت دفاع کے لیے ہے، جارحیت کے لیے نہیں۔
’وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی اختلاف نہیں، ہم ایک ہیں‘
انہوں نے اس تاثر کو رد کیاکہ ان کے اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان کوئی فرق ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہم دونوں ایک ہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو، ہماری سوچ، وژن اور پالیسی ایک ہی ہے، اور ہم متحد ہو کر ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
’اوورسیز کارکنوں کو متحد ہو کر کام کرنے کی تلقین‘
سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے بیرونِ ملک کارکنان کو پارٹی کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ نازک حالات میں ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
’نواز شریف کل وطن واپس روانہ ہوں گے‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے لندن میں اپنا دورہ مکمل کر لیا ہے اور وہ کل پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ ملکی سیاسی معاملات میں مزید فعال کردار ادا کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل ایران تنازع ایران جارحیت حکومت پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ایران تنازع ایران جارحیت حکومت پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف وی نیوز نواز شریف نے ایران کے کے لیے
پڑھیں:
غزہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے: آصفہ بھٹو
اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام نے بھی شرکت کی۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو‘ شازیہ مری اور قاسم سومرو بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم‘ صحت‘ خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی پر غور کیا گیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔