ایران حملے بند کرے ورنہ خامنہ ای کا انجام صدام حسین جیسا ہوگا؛ اسرائیل کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
امریکا اور اسرائیل نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے متعدد بار آیت اللہ خامنہ ای کو خبردار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ میں ایرانی آمر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ جنگی جرائم کے ارتکاب اور اسرائیلی شہریوں پر میزائل حملے بند کرے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل پر حملے جاری رکھے تو آپ کا انجام بھی صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کو امریکی حملے کے بعد گرفتار کرکے عدالتی کارروائی کے ذریعے پھانسی دی گئی تھی۔
اسرائیل اور ایران نے گزشتہ 5 روز سے ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں 24 اسرائیلی مارے گئے اور 240 سے زائد ایرانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 152 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے اکیم اگسٹ اور کپتان روسٹن چیز 50، 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر جینگو 34، برینڈن کنگ 8 اور ایلک ایتھاناز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن اور نسم احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہےسیف حسن 23، تسکین احمد 9، پرویز حسن ایمان 9، کپتان لٹن داس 6، جاکر علی 5، رشاد حسین 3، نورالحسن 1، نسم احمد 1 اور شریف الاسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریوں شیفرڈ نے 3 اور جبکہ کیرے پیئر اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیز اور عقیل حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔