تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، اس دن تمام دفاتر بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 19 جون کوتعطیل کااعلان کر دیا ، جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کے تمام دفاتر 19جون کوبندرہیں گے
عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے ، عرس مبارک کے دوران ملک بھر سے لاکھوں زائرین کراچی آتے ہیں۔ اس موقع پر محفلِ سماع، نعت خوانی، ذکر، درود و سلام اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے عرس کا افتتاح کیا ، مزار پرفاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔خیال رہے سید ابو محمد عبلہ المعروف عبداللہ شاہ غازی نے 98 ہجری میں مدینہ منورہ کے ایک معزز گھرانے میں آنکھ کھولی، آپ کاشجرہ نصب حضرت علی علیہ السلام سے ملتا ہے، ایک سو اڑتیس ہجری میں عبداللہ شاہ غازی تبلیغ دین کے لیے سندھ تشریف لائے اور 12برس تک اسلام کی تبلیغ میں سرکرداں رہے، آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہرمذہب کے افراد شامل ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عبداللہ شاہ غازی
پڑھیں:
ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
ڈاکٹر سید دانش نقوی نے تمام اساتذۂ کرام اور طلابِ عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی و فکری پروگراموں کے ذریعے ہم نہ صرف دورِ حاضر کے حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں، بلکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی فکری و عملی راہیں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقام، قم میں مدرسہ امام علی علیہ السلام میں ہفتہ وار ثقافتی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں مدرسہ کے طلبہ، مشرف مدرسہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید سلمان نقوی، مدیر مدرسہ، اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی آیت اللہ باقر مقدسی اور حوزۂ علمیہ کے فاضل استاد ڈاکٹر محمد یوسف عابدی نے طلبہ سے خطاب کیا۔ علامہ سید سلمان نقوی نے طلبہ سے دور حاضر کے چیلنجز کے متعلق گفتگو کی۔ اس ہفتہ ولادتِ باسعادت حضرتِ بی بی زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی نشست کے آخر میں مسؤلِ امور فرہنگی، ڈاکٹر سید دانش نقوی نے تمام اساتذۂ کرام اور طلابِ عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی و فکری پروگراموں کے ذریعے ہم نہ صرف دورِ حاضر کے حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں، بلکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی فکری و عملی راہیں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ پروگرام کا اختتام دعائے امامِ زمان علیہ السلام سے ہوا۔