تفتان بارڈر سے 1200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے آئے پاکستانیوں، زائرین، طلبا اور تاجروں کے لیے پاکستان ہاوٴس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تفتان بارڈر سے آج 78 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جس کے بعد تفتان بارڈر سے واپس آئے پاکستانیوں کی تعداد 1200 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل ایران جنگ کے سبب ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو روز کے دوران 987 زائرین اور طلباء وطن واپس پہنچ گئے، اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک تفتان بارڈر سے 12 سو افراد کو اندرونِ ملک روانہ کیا جاچکا ہے جو کہ 37 بسوں کے ذریعے وطن واپس آئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واپس آئے افراد میں تاجر، طلباء اور زائرین شامل ہیں اور مزید لوگوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق آج مزید 78 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے جن میں 47 طلباء بھی شامل ہیں۔ تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے آئے پاکستانیوں، زائرین، طلبا اور تاجروں کے لیے پاکستان ہاوٴس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تفتان بارڈر سے کے مطابق وطن واپس
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6