بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھن میں منگنی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی ) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھن کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اسے ڈیلیٹ کردیا۔ یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں رنکو سنگھ بھی شامل تھے۔لکھن سے تعلق رکھنے والی ونشیکا اور بھارتی کرکٹر یادیو کی شادی انگلینڈ کے ٹور کے بعد نومبر میں طے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 20 جون سے ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹر
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
علامتی تصویر۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔
پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔