سٹی42: واشنگٹن کے سرکاری دورہ پر گئے ہوئے پاکستان آرمی کے سربراہ  فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رسمی ملاقات ہوگی۔

اس ملاقات کے ساتھ صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لئے لنچ دیں گے۔ بعض حلقے اس ملاقات کو پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں "انتہائی غیر معمولی پیش رفت"  کہہ رہے ہیں، یہ وہی حلقے ہیں جن کو  6 مئی کے بعد کے حقائق پہلے جیسے ہی دکھائی دیتے ہیں۔

اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

 وائٹ ہاوس نے بتایاہے کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات کیبنٹ روم میں لنچ  پر ہوگی۔

 آرمی چیف نے کل واشنگٹن میں امریکن پاکستانیوں سے تقریب میں خطاب کیا تھا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ تھا کہ آئندہ چند روز میں کئی اہم واقعات رنما ہوں گے۔

فیلڈ مارشل کا طے شدہ دورہ اور ایران اسرائیل جنگ

رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ 1.

81 ارب ڈالر سرپلس رہا: سٹیٹ بینک آف پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ کا وزٹ پہلے سے طے شدہ تھا، جب وہ امریکہ کے لئے روانہ ہوئے تب جمعہ کی رات کو اسرائیل اور ایران کی جنگ چھڑ گئی۔ اس جنگ کے دوران  پاکستان نے واضح طور پر ہمسایہ ملک ایران کی سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے اور ایران پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اس سے پہلے جب بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کا وفد بھی امریکا کا دورہ کرچرہا تھا تب ایران والی صورتحال پیدا نہین ہوئی تھی۔

جعلی دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی، 550 لیٹر سفید محلول تلف

آج پاکستانیوں کی نطریں فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر رہیں  گی اور وہ یہ جاننا چاہیں گے کہ ایران اسرائیل جنگ اور خطہ کی سورتحال پر کیا بات ہوئی۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ کل فیلڈ مارشل نے کہا تھا کہ امریکا، یوکرین سے محض 400 سے 500 ارب ڈالر کا  قیمتی  دھاتوں کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک کھرب ڈالر کے ایسی ہی دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں، امریکہ اگر سرمایہ کاری کرے تو ہر سال 10 سے 15 ارب ڈالر کا فائدہ حاصل کرسکتا ہے اور یہ سلسلہ 100 سال تک جاری رہے گا۔

لاہور؛ چینی اور درجہ دوم، سوم گھی، آئل کے سٹاک ختم، غریب طبقہ مشکلات کا شکار

پاکستان چاہتا ہے کہ دھاتوں کی پراسسینگ پاکستان میں ہو تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان کرپٹوکونسل اور امریکن کرپٹو کونسل کا معاہدہ ہوگا اور کرپٹو مائننگ میں پاکستان کردار ادا کرےگا، یہی نہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا سینٹرز بھی کھولے جائیں گے۔

Waseem Azmet

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی سرزنش، کیا اسرائیل اب امریکا کے لیے بوجھ بنتا جا رہا ہے؟
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت