کراچی: موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان کے معاشی حب کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے جمعه کے روز جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
علاوہ ازیں راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، میانوالی، ملتان میں بادل برسیں گے، پشاور، سوات، چترال، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شام کے اوقات میں تھرپارکر،عمر کوٹ اور ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کرک، ہنگو کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش کا امکان پاکستان محکمہ موسمیات