ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلانیہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صہیونی دہشت گرد ریاست پر رحم کا وقت ختم ہوچکا" اور "سخت جواب دینا ناگزیر ہے"۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' (سابق ٹوئٹر) پر دو اہم پیغامات میں کہا: "جنگ کا آغاز ہوچکا ہے" 
"صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا"۔

ایک پوسٹ میں ایک شخص کی تصویر بھی شامل تھی جو تلوار لیے قلعے کے دروازے میں داخل ہو رہا ہے، جسے بعض مبصرین نے خیبر کے قلعے کی فتح سے تعبیر کیا ہے، جو اس بیان کو مذہبی اور تاریخی شدت دے رہا ہے۔

We must give a strong response to the terrorist Zionist regime.


We will show the Zionists no mercy.

— Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 17, 2025

یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا: "ہم جانتے ہیں خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ آسان ہدف ہیں، مگر فی الحال ہم انہیں مارنے کا ارادہ نہیں رکھتے… لیکن ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے۔"

به نام نامی #حیدر، نبرد آغاز می‌گردد
علی با ذوالفقار خود، به #خیبر باز می‌گردد#الله_اکبر pic.twitter.com/yGYrXUDGoK

— KHAMENEI.IR | فارسی ???????? (@Khamenei_fa) June 17, 2025

واضح رہے کہ خامنہ ای کی یہ ٹوئٹ موجودہ کشیدگی میں ان کا پہلا عوامی اور براہِ راست اعلان جنگ ہے، جس سے اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ ایران اب فوجی کارروائی کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خامنہ ای

پڑھیں:

زائرین کو سفر سے روک کر وزیر داخلہ نے اپنی ناکامی کا اعلان کیا ہے، لشکری رئیسانی

اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ مسلح جھتے ریاست کے اپنے پی ایس ڈی پی پر چل رہے اور پل رہے ہیں۔ اور یہاں شیعہ زائرین کا راستہ روکا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے معروف سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے شیعہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کو ریاست کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے پابندی لگا کر خود اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کا وزیر داخلہ کوئٹہ آنے کے بعد یہ اعلان کرتا ہے کہ شیعہ زائرین ایران اور عراق بسوں کے ذریعے نہیں جا سکیں گے۔ وزیر داخلہ نے خود اپنی ناکامی کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ ہر بلوچ قطعاً فرقہ واریت میں ملوث نہیں ہے۔ ریاست یہ بتانا چاہتی ہے کہ یہاں فرقہ واریت بھی ہے۔ مسلح جھتے ریاست کے اپنے پی ایس ڈی پی پر چل رہے اور پل رہے ہیں۔ اور یہاں شیعہ زائرین کا راستہ روکا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ ریاست اور اسکا جعلی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ، تقریبات کا آغاز
  • زائرین کو سفر سے روک کر وزیر داخلہ نے اپنی ناکامی کا اعلان کیا ہے، لشکری رئیسانی
  • یورپی یونین میں روایتی پاسپورٹ اسٹیمپنگ کا خاتمہ، نئے بایومیٹرک سسٹم کا آغاز
  • قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی
  • ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی کے بعد بھارت نے امریکا سے F-35 طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی، بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی
  • ریمدان بارڈر کی جانب مارچ، حسینی تیار ہوجائیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اعلان
  • کینیڈا کے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا.صدرٹرمپ
  • ایک بڑے مغربی ملک کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
  • کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان